English   /   Kannada   /   Nawayathi

جبرا جئے شری رام کہنے پر مجبور کرنے پر ۴ افراد گرفتار

share with us

اورنگ آباد :23جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کچھ اسٹوڈنٹس نے دو مسلمانوں کو دھمکایا اور انہیں ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ اطلاع موصول ہونے پر پولس نے 4 انجینئرنگ کے طالب علموں کے خلاف معاملہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کے مطابق یہ واقعہ 21 جولائی کی شب 10.30 بجے آزاد چوک اور بجرنگ چوک کے نزدیک رونما ہوا، جس کے بعد سے علاقہ کا ماحول کشیدہ بنا ہوا ہے۔ واقعہ کے بعد سے شہر کی سیکورٹی پختہ کر دی گئی ہے۔

واقعہ کے حوالہ سے اطلاع دیتے ہوئے پولس افسر نے بتایا کہ کھانا آرڈر کرنے والی موبائل ایپ کے لئے کام کرنے والے شیخ عامر (24) اور اس کا دوست شیخ ناصر (26) اتوار کے روز آزاد چوک پر آٹو کا انتظار کر رہے تھے۔ اسی وقت ملزم طالب علم کار سے آئے اور دونوں سے جھگڑنے لگے۔ ملزمان نے دونوں مسلم نوجوانوں کو ان کی مذہبی شناخت کے تعلق سے گالیاں دیں اور ’جے شری رام‘ نہیں بولنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

افسر نے بتایا کہ دونوں نے خوف کی وجہ سے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگا دیا۔ بعد میں کچھ راہگیروں کو آتا ہوا دیکھ کر شرپسند وہاں سے فرار ہو گئے۔ پولس نے بتایا کہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا تھا۔ بعد میں ویڈیو فوٹیج کا معائنہ کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اورنگ آباد کے پولس کمشنر چرنجیو پرساد نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں اس طرح کا ہونے والا شہر میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے جب جمعہ کے روز ہوٹل میں کام کرنے والا عمران جب اپنے گھر لوٹ رہا تھا تو کچھ شرپسندوں نے اس کی بائیک کو روک کر اور چابی چھین کر ’جے شری رام‘ بولنے پر مجبور کیا تھا۔ اطلاع موصول ہونے پر پولس نے 10 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا