English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں موسلادھاربارش کی وجہ سے مدارس اور اسکول بند رہے 

share with us

بھٹکل 23/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  شہر میں تین روز سے جاری موسلادھار بارش کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پیر کے روز دن بھر بارش رہی اور منگل رات کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ منگل کی علی الصبح کو ہورہی موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملانے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا۔ اسی کے فوری بعد بی ای او کی طرف سےچھٹی کا اعلان جاری کیا گیا۔ اسی اعلان کے پیشِ نظر آج شہر کے تمام اسکول بند رہے۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور اس کے جملہ مکاتب سمیت دیگر مدارس اور اسکولوں میں باقاعدہ چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ اعلان وقت سے پہلے نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دقتیں بھی پیش آئیں۔ بعض علاقوں میں اسکول بسوں پر بچے سوار ہوگئے اور بس اپنے روٹ پر چل رہی تھی کہ چھٹی کا اعلان کا کیا گیا جس کے بعد انہیں بحفاظت گھرو ں کو پہنچایا گیا۔ چھٹی کے اعلان کے بعد شہر میں عجیب صورتحال دیکھنے میں آئی۔ اعلان کے کچھ ہی دیر بعد موسلادھار بارش کا سلسلہ رک گیا اور طلباء نے چھٹی کا بھرپور لطف اٹھایا۔ ساڑھے دس سے بارہ بجے کے درمیان وقفہ وقفہ سے بارش ہوئی۔ دوپہر چار بجے کے بعد گھنے بادلوں نے دوبارہ شہر کا رخ کیا اور ٹھیک پانچ سے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ 
    گذشتہ رات ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں نالے بھر کر پانی سڑکوں پر بہنے لگا۔ حنیف آباد کے علاقہ میں کثیر مقدار میں پانی جمع ہونے سے آمدورفت متأثر رہی۔ علاقہ والوں کا ماننا ہے کہ اتنے سالوں میں کثرت سے بارش ہونے کے باوجود نالے بھر کر پانی سڑکوں پر جمع نہیں ہوتا تھالیکن امسال ہورہی بارش کے تیور پہلے سے زیادہ سخت ہیں جس کااندازہ سڑکوں پر بہہ رہے پانی سے کیا جاسکتا ہے۔ دیگر علاقوں میں پانی کثیر مقدار میں جمع رہا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا