English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کے دعوی پر پارلمنٹ میں جم کر ہنگامہ ، اپوزیشن نے پی ایم مودی سے طلب کی وضاحت

share with us

نئی دہلی :23جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدر دونلڈ ٹرمپ کے کشمیر کے بیان پر راجیہ سبھا میں وزیراعظم مودی سے وضاحت کا مطالبہ کیا جبکہ ایوان کی کارروائی بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کشمیر کے معاملہ پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرنے سے متعلق بیان پر اپوزیشن پارٹیوں نے آج راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ کیا، اور وزیر اعظم نریندر مودی سے موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

نائب صدر اور راجیہ سبھا چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے قانون سازی کے دستاویزات ایوان میں ركھوانے کے بعد کہا کہ انہیں کانگریس کے آنند شرما اور بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے ڈی راجہ کے مسٹر ٹرمپ کے بیان پر قوانین 267 کے تحت نوٹس ملے ہیں لیکن انہوں نے انہیں مسترد کردیا ہے لیکن وہ ممبران وقفہ صفر میں اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔

چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ انتہائی حساس اور ملک کے اتحاد سے منسلک مسئلہ ہے جس پر پورے ملک اور دونوں ایوانوں کی جانب سے صرف ایک ہی پیغام جانا چاہیے۔

آنند شرما اور مسٹر کے ڈی راجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے اتحاد اور سالمیت سے منسلک مسئلہ ہے اور خود وزیراعظم نریندر مودی کو ایوان میں اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔

کانگریس کے لیڈر رنجن چودھری نے آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کہا کہ مودی حکومت نے امریکی صدر کے سامنے بھارت کا سر جھکا دیا ہے، ہم سب کے لیے یہ بڑی شرمندگی کی بات ہے۔

ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹی کے اراکین نے بھی یہ مسئلہ اٹھانا چاہا، لیکن سپیکر نے ان سے کہا کہ وہ وقفہ سوال کے بعد ایوان میں یہ مسئلہ اٹھانے دیں گے، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بھی کہا کہ اپوزیشن رکن وقفہ سوال کےبعد یہ مسئلہ اٹھا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے کشمیر مسئلے میں ثالثی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا