English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر معاملہ پر وزیراعظم مودی نے ثالثی کا کردار اداکرنے کو کہا :ٹرمپ کا بڑا دعوی

share with us

نئی دہلی:23جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  عمران خان سے ملاقات کے دوران دعویٰ کیا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ان سے کشمیر مسئلے کے حل کے لیےدونوں ممالک کے درمیان  ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے کہا ہے۔

رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق،بات چیت کے دوران امریکی صدر نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو سدھارنے کے لیے پہل کرنے کی بات کہی۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ان سے کہا تھا کہ وہ کشمیر مدعے کو حل کرنے میں ان کی مدد کریں اور ان کو ثالثی کا کردار ادا کرنے میں خوشی ہوگی۔

 ٹرمپ کے اس بیان کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اس طرح کی کوئی بھی پیشکش امریکی صدر سے نہیں کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے مذاکرات تبھی ممکن ہے جب وہ سرحد پار سے ہونے والی شدت پسندی پر پوری طرح سے لگام لگا دیں گے۔

رویش کمار نے ٹویٹ میں کہا کہ ' میڈیا رپورٹز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ اس بات کی وضاحت کردوں کہ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر سے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی ہے'۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا