English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش جاری رہی، ضلع بھر میں مزید بارش کے امکانات، ریڈ الرٹ جاری 

share with us

بھٹکل 22/ جولائی 2019 (فکروخبر نیوز)  شہر میں آج دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔کل صبح سے شروع ہونے والی بارش رات میں کچھ وقفہ کے لیے رکی رہی اور صبح ہوتے ہوئے بارش نے موسلادھار رخ اختیارکرلیا۔ دوپہر کے اوقات میں بھاری بارش کی وجہ سے دوبارہ کئی علاقے زیر آب آگئے۔ معمول کے مطابق شمس الدین سرکل اور ررنگنا کٹے اسی طرح جامعہ آباد روڈ، مدینہ کالونی، آزاد نگر او رسلمان آباد سمیت کئی نشیبی علاقوں میں بھی پانی بھر گیا۔ اسکول جانے کے دوران بارش میں کمی تھی لیکن بچوں کے اسکولوں سے لوٹنے کے دوران بارش زوروں پر جاری تھی۔ شام کے اوقات میں ندی نالے بھرگئے اور پانی نے سڑکوں کا رخ کیا جس سے سواریوں کے ساتھ ساتھ پیدل سواروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع بھر میں بھاری بارش کے آثار نظر آنے سے محکمہئ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا