English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلور ٹیسٹ : ہنگامہ کا اندیشہ، اسمبلی کے باہر کثیر تعداد میں پولس تعینات

share with us

بنگلور:22جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں حکمراں کانگریس اور جنتادل (سیکولر) کے 14 اراکین اسمبلی کے اسمبلی رکنیت سے استعفی کی وجہ سے پیدا ہوئے سیاسی بحران کے درمیان اسمبلی میں وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی کی طرف سے تحریک اعتماد پیش کرنے کے بعد اس پر ووٹنگ پر تعطل جاری ہے۔

تحریک اعتماد پر ابھی تک ووٹنگ نہیں ہو پائی ہے اور اس کے لیے کوئی وقت بھی فی الحال مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ جب کہ بی جے پی اراکین اسمبلی آج ہی فلور ٹیسٹ کرانے پر زور ڈال رہے ہیں۔ دوسری طرف کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین اسمبلی نعرہ لگا رہے ہیں کہ انھیں انصاف چاہیے اور تحریک اعتماد پر بحث مکمل کی جانی چاہیے۔ اس درمیان کئی بار اسمبلی کی کارروائی میں ہنگامہ کی وجہ سے خلل پیدا ہوئی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا شرپسندانہ عمل کے خدشہ کے پیش نظر اسمبلی کے باہر کثیر تعداد میں پولس فورس تعینات ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا