English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع جنوبی کنیرا میں موسلادھار بارش ،منگلور سمیت پورے ضلع میں بروز منگل تمام اسکولز اور پی یو کالجس میں چھٹی کا اعلان 

share with us

منگلورو 22/ جولائی 2019 (فکروخبر نیوز)  ساحلی کرناٹکا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ لگاتار تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ضلع جنوبی کنیرا میں آج موسلادھار بارش کا چوتھادن ہے جبکہ اتراکنڑا کے بھٹکل سمیت دیگر علاقوں میں دوسرے روزبھی موسلادھار بارش رہی۔ منگلورمیں آج ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر سسی کانت سانتھل نے اسکولزاور پی یو کالجس میں بروز منگل 23جولائی کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اپنے بچوں کو ساحلی کناروں اور تالاب اسی طرح ایسے جگہوں پر جہاں ان کے تحفظ کو خطرہ ہے نہ بھیجیں۔ منگل کے روز مچھلی کا شکار بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ 
    ڈپٹی کمشنر نے چھٹی کے اعلان کے ساتھ یہ بھی خلاصہ کیا ہے کہ تمام سرکاری ادارے کھلیں رہے گے۔ کسی بھی ایمرجنسی خدمات کے لیے ضلع انتظامیہ کے نمبر 1077پر رابطہ کرنے کی بھی انہوں نے صلاح دی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا