English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایم اے کے منصور خان نے ای ڈی افسروں کے آگے اہم قائدین اور سیاستدانوں کے نام ظاہر کیے 

share with us

بنگلورو 22/ جولائی 2019 (فکروخبر /ذرائع)  کروڑوں روپئے کی دھوکہ دہی کے معاملہ میں نیودہلی سے گرفتار آئی ایم اے کمپنی کے چیف منصور خان نے ای ڈی افسروں کے سامنے اس سے کی گئی پوچھ تاچھ اور جانچ کے دوران ان سے کن لووں نے رشوت لی ہے اور قم حاصل کی ہے۔ اس سلسلہ میں کئی اہم قائدین اور سیاستدانوں کے نام ظاہر کردئیے گئے ہیں۔ منصور خان نے اپنی کمپنی کے ذریعہ ایک ہزار کروڑ رقم مختلف لوگوں کے حوالے کیے جانے کے بارے میں تفصیلات ظاہر کی ہیں اور کن لوگوں نے کس طرح سے ان سے رقم اور رشوت حاصل کی ہے اس کی تفصیلات بھی اپنے بیان میں ظاہر کردی ہے۔ منصور خان نے ای ڈی کے افسروں کے آگے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم اے کے کاروبار چلانے کے دوران کن لوگوں نے ان سے رابطہ میں رہ کر رشوت یا نظرانہ حاصل کیا ہے ان بارسوخ افراد اور سیاستدانوں کے نام اور انہیں کتنی رقم اس نے ادا کی ہے۔ اس کے اعداد وشمار ثبوت کے ساتھ پیش کرنے کا یقین دلایا ہے۔ منصور خان نے ای ڈی کے آگے دئیے گئے اپنے بیان میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کمپنی کے حاصل ہونے والے منافع میں انہو ں نے کمپنی میں رقم لگانے والے ساٹھ ہزار افراد کو حصہ دار بناکر ان لوگوں سے 1410کروڑ کی رقم حاصل کی ہے اور ان سرمایہ لگانے والے بہت سارے افراد کو منافع سے باقاعدہ رقم انہوں نے ادا بھی کی ہے اور اب جن لوگوں کو مزید رقم لوٹانی ہے یہ رقم اس وقت آئی ایم اے کی ملکیت املاک، سونا، ہیرے، جواہرات اور جائیداد فروخت کرکے ان کی رقم لوٹائی جاسکتی ہے۔ اب تک ای ڈی نے اس کے فرار کے بعد آئی ایم اے کی ملکیت جن اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا