English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کا امریکی سی آئی اے کے جاسوس پکڑ کر انہیں سزائے موت دینے کا دعویٰ 

share with us


 ایرانی انٹیلی جنس منسٹری حکام کی گرفتاری و سزائے موت کی تصدیق 


تہران:22جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی جاسوسی کا نیٹ ورک توڑنے اور 17 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ایرانی میڈیا کا بتانا ہیکہ ایران نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسوں کو پکڑا جن میں سے بعض کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔  ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہیکہ اس کارروائی میں 17 ملزمان کو گرفتا کیا گیا۔  ایرانی انٹیلی جنس منسٹری کے حکام نے سی آئی اے کے جاسوسوں کی گرفتاری اور ان کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔واضح رہیکہ ایران، امریکا اور برطانیہ کے درمیان گزشتہ ہفتوں سے کشیدگی جاری ہے، برطانیہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لیے جانے کے بعد ایران نے گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز سے دو برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا