English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ہزار سوڈانی عازمین حج خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی مہمان

share with us



 حوثی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربانے کرنیوالوں کے لواحقین ہمارے مہمان ہوں گے،سعودی وزیرحج


ریاض:22جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ سوڈان کے 1000 شہریوں کیلیے سرکاری طور پرحج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرجمہوریہ سوڈان کے ایک ہزار شہریوں کے حج کے لیے سرکاری سطح پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ سوڈان کے ان ایک ہزار عازمین حج کے سرکاری حج کیانتظامات کی ذمہ داری وزارت مذہبی امور ودعوت ارشاد اور خادم الحرمین خصوصی حج پروگرام کو سونپی گئی ہے۔خادم الحرمین الشریفین حج پروگرام کے جنرل سپروائزر اور وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ سوڈان کے جن شہریوں کے سرکاری حج کا انتظام کیا گیا ہے ان میں یمن میں شہید ہونے والے فوج کے شہداء کے 500 لواحقین کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ دیگر پانچ سو میں عام سوڈانی شہری ہیں۔ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے سوڈان اور دوسرے ممالک کے مسلمانوں کے لیے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کے احکامات ان کی عالم اسلام کے لیے جذبہ خیر سگالی کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی عرب یمن میں سوڈانی فوج کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے جنہوں نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربانیں۔خیال رہے کہ سعودی فرمانروا کی طرف سے ہرسال فلسطین اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد کو اسلامی اخوت اور جذبہ خیر سگالی کے تحت خصوصی حج کرایا جاتا ہے۔ حج کے تمام اخراجات سعودی عرب کی حکومت ادا کرتی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا