English   /   Kannada   /   Nawayathi

  یمنی فوج کی حوثی ملیشیا کے گڑھ صعدہ میں فاتحانہ پیش قدمی،38جنگجوہلاک 

share with us


ایرانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا گھیرا تنگ،آٹھ اطراف سے فوج کا آپریشن جاری جاری ہے،عرب اتحاد 


صنعاء:22جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی سرکاری فوج نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز حوثی ملیشیا کے گڑھ سمجھے جانے والے شمالی علاقے صعدہ میں میدان جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے غیرمعمولی پیش قدمی کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے بریگیڈ 3 کے سربراہ کرنل ائل القشائی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے شمالی صعدہ میں باقام ڈاریکٹوریٹ کے اطراف میں پھیلے تزویراتی اہمیت کے حامل جبل النار کے بیشتر مقامات باغیوں سے چھین لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جبل النارمیں سرکاری فوج کی پیش قدمی صعدہ کے دیگر علاقوں تک رسائی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کامیابی کے بعد باقم ڈاریکٹوریٹ کے مرکز تک پہنچنا کافی آسان ہوجائے گا۔بریگیڈیئرالقشائی کا کہنا تھا کہ صعدہ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن میں عرب اتحادی فوج کے توپ خانے کی مدد حاصل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑائی کیدوران حوثی باغیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع کے مطابق 38جنگجوؤں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں اور اس نے اسلحہ کے متعدد ذخائر بھی تباہ کردیے گئے۔یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ کے جبل النار، جبال رمدان، النعمان اور دیگر مقامات کو باغیوں سے آزاد کرانے کے بعد ان پر جمہوریہ یمن کا پرچم لہرا دیا۔یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے صعدہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف 8 مختلف محاذوں سے کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا