English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کنیرا میں ڈینگو سے متأثرہ مریضوں کی تعداد میں 22کااضافہ، کل متأثرہ افراد کی تعداد 426تک پہنچی

share with us

منگلورو 21/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  جنوبی کنیرا میں ڈینگو سے متأثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اب مزید 22مریضوں کی شناخت کرلی گئی ہے اس کے ساتھ متأثرہ افراد کی تعداد 426ہوگئی ہے۔ ضلع انتظامیہ اور منگلور سٹی کارپوریشن کے شعبہ ئ صحت نے حفاظتی انتظامات میں تیزی لاتے ہوئے مچھروں کی روک تھام کے لیے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ رہائشی علاقوں اور عوامی مقانات پر مچھروں کو مارنے کے لیے دوائی ڈال کر دھواں چھوڑا گیا۔ اسی طرح اس عمل میں تیزی لانے کے لیے دو سوٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور ٹیم میں دو افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ محکمہئ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مچھروں سے بچنے کی تدابیر بھی اختیار کی جائیں۔ ضلع ملیریا کنٹرولر افسر ڈاکٹر نوی چندرا نے کہا کہ کڈابا سے تعلق رکھنے والی وینا کی موت ڈینگو کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ وہیں گجار کیرے کے مقیم آٹھ سالہ کرش اور شاردا شیٹی کی موت ڈینگو سے ہونے کا شبہ ہے۔ ایم پی نلن کمار کتیل نے متعلقہ تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ ڈینگو سے بچاؤ کے لیے تدابیر اختیار کی جائیں، اسی کے ساتھ ساتھ ضلع اسپتال وینلاک کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری اشیاء کو پہلے سے ہی بندوبست کرلیا جائے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا