English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :  بنٹوال میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں مہلوکین کی آخری رسومات ادا کی گئی 

share with us

بھٹکل 20/ جولائی 2016(فکروخبر نیوز)  بنٹوال میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں بھٹکل کے ہیبلے گرام سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی نعشیں اور کریکال کے مقیم ایک شخص کی نعش رات دیر گئے ان کے گھر والوں کے حوالے کردی گئی۔صبح کے قریب نعشیں ان کے آبائی علاقہ پہنچے جہاں ایک جم غفیر کی موجودگی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئی۔ 
    اطلاعات کے مطابق گیس ٹینکر سے ٹاویراکار کے تصادم کے بعد کار کے پرخچے اڑگئے اور موقع پر ہی گیارہ میں سے چار افراد نے دم توڑدیا جبکہ دیگر لوگوں کو شدید چوٹیں آئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مہلوکین میں دلہا بھی شامل ہے جس کی ایک ماہ قبل کی شادی ہوئی تھی اور یہ لوگ کولور، سبرامنیا اور دھر مستھلا سے واپس اپنے شہر بھٹکل لوٹ رہے تھے۔ مہلوکین کی شناخت گووند موگیر (55) اس کی بیوی پدماوتی موگیر (50)، بیٹا ناگراج اور کریکال کے مقیم گنیش موگیر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 
    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مہلوکین کے گھر وں میں ماتم بچھ گیا اور لوگ جوق در جوق ان کے گھروں کا رخ کرنے لگے۔ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کے حادثہ میں ہلاک ہونے سے نہ صرف ان کے گھروالوں اور محلوں میں بلکہ پورے شہر کے لوگ غمگین ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا