English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل ناڈو میں این ائی اے کی چھاپہ مار کارروائی ،دہشت گردی کے الزام میں ۱۶ افراد کو کر چکی ہے گرفتار

share with us

تمل ناڈو:20جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)دہشت گردی کے الزام میں مسلم نوجوانون کی گرفتاری کے لئے عجیب و غریب تاویلات پیش کرنا سیکیوریٹی ایجنسی کا طرہ امتیاز ہے ، ہندوستان کی درخواست پرمتحدہ عرب امارات میں حراست میں لے کر وطن بھیجے گئے ۱۶ مسلم نوجوانوں کے تعلق سے این ائی اے نے دعوی کیا ہے کہ یہ لوگ چاقو، گاڑی اور زہر کا استعمال کر کے ہندوستان میں اسلامی قانون کے نفاذ کے لئے دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے کی تیاری کر رہے تھے

آج قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے ریاست تمل ناڈو کے چھ مختلف مقامات پر انصار اللہ شدت پسند گروپ سے تعلقات کے الزام میں چھاپہ ماری کی۔این آئی اے نے آج شیخ محمد متین کے گھر کے علاوہ چھ مختلف مقامات پر چھاپے ماری کی۔ شیخ محمد متین کو 15 جولائی کو انصار اللہ شدت پسند کیس میں شمولیت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 تفتیشی ایجنشی کے مطابق گرفتار افراد القاعدہ اور سیمی کے نظریات کے حامل ہیں اور وہ سب مل کر انصاراللہ کے نام سے ایک دہشت گرد گروپ بنا رہے تھے ، گرفتار شدہ تمام ۱۶ افراد کا تعلق تمل ناڈو سے ہے جنہیں کورٹ نے پولس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ، این ائی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ لوگ ہندوستان میں دہشت گردی کے لئے لوگوں کی بھرتی کر رہے تھے اور دہشت گردانہ حملوں کی حمایت میں ویڈیو اور دیگر چیزیں پوسٹ کر رہے تھے اور مختلف ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں پر اکسا رہے تھے جن میں دھماکہ خیز مادہ کے علاوہ چھری ، زہر اور گاڑیوں کو بھی حملے کا ذریعہ بنانے کی ترغیب دی گئی تھی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا