English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :  غوثیہ اسٹریٹ میں پینے کے صاف پانی یونٹ کا مولانا سید بلال حسنی ندوی کے ہاتھوں ہوا افتتاح 

share with us

جلد ہی شہر کے دیگر علاقوں میں اس طرح کے پلانٹ نصب کرنے کا بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کا منصوبہ

بھٹکل 20/ جولائی 2016(فکروخبر نیوز)  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور خلیج کی جماعتوں کے تعاون سے شہر کے ایسے علاقوں میں جہاں پینے کا صاف پانی مہیا نہیں ہے صاف پینے کے پانی کے پلانٹ کی نصب کاری کا کام جاری ہے۔شہر کے غوثیہ اسٹریٹ میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور بھٹکل مسلم جماعت منطقہئ شرقیہ کے اشتراک کے ساتھ بروز جمعہ بعد عصر صاف پینے کے پانی کا ایک پلانٹ کا افتتاح کل ہند پیامِ انسانیت کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی کی دعائیہ کلمات اور قاضی جماعت المسلمین بھٹکل کے ہاتھوں سے ہوا۔ اس موقع پر موجود بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن، بھٹکل مسلم جماعت منطقہئ شرقیہ کے ذمہ داران اور مقامی لوگوں کو مولانا نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے نام کیے جانے والے اس طرح کے کام ہر جگہ ہونے چاہیے تاکہ اس کے ذریعہ سے انسانیت کی عظیم خدمات کا کام انجام دیا جاسکے۔مولانا نے اس صاف پینے کے پانی کے افتتاح پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جملہ معاونین کو خصوصی مبارکبادی پیش کی۔ 
اس موقع پر اپنے تأثرات پیش کرتے ہوئے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور نے کہا کہ اس کے علاوہ مزید چھ جگہوں پر اس طرح کے پلانٹ نصب کرنے کا ارادہ ہے اور جلد ہی مخدوم کالونی مین روڈ پر اس کام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے برملا اس بات کا اظہار کیا کہ اس پلانٹ سے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔ 
    مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن منیری نے اس پلانٹ کے افتتاح پر فیڈریشن کے جملہ کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پلانٹ شہر کے ہرعلاقوں میں نصب کرنے کی ضرورت ہے جس سے گرمیوں کے موسم میں ہورہی پینے کے پانی کی تکلیف سے ختم ہوسکتی ہے۔ 
    اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر جنب ایس ایم سید پرویز اور دیگر اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا