English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک معاملہ پرکانگریس اور اپوزیشن نے لوک سبھا میں کیا جم کرہنگامہ ،

share with us

نئی دہلی:19جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک اسمبلی کے واقعات پر لوک سبھا میں کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے جمعہ کو ہنگامہ کیا اور اسپیکر کی نشست گاہ کے قریب نعرے بازی کی اور بعد میں کانگریس، ڈی ایم کے اور ٹی ایم سی سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ حزب اختلاف نے بی جے پی پر ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کیا۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کو اس مسئلہ پر بولنے کے لئے بے حد کم وقت دیا، اس پر ارکان پارلیمنٹ ہنگامہ کرنے لگے اور ایک ساتھ ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ دریں اثنا، چودھری نے کہا کہ حزب اختلاف کو امید ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ اس ایشو پر بولیں گے کیوں کہ اس حوالہ سے تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر یکے بعد دیگرے ہر ریاست میں منتخب حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا، ’’اس سمت میں سازش جاری ہے۔‘‘

صبح 11 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوا اور اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوال شروع کرنے کا اعلان کیا، کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے رکن اپنی جگہوں پر کھڑے ہو گئے اور وقفہ سوال ملتوی کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر کرناٹک میں کانگریس جنتادل ایس حکومت کو گرانے کی سازش کے بارے میں بات کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ اپوزیشن کے ممبران اپنے ہاتھوں میں پوسٹر لئے تھے، جن میں انگریزی میں ’سیو ڈیموکریسی‘ یعنی جمہوریت لکھا تھا۔

بار بار اپیل کے باوجود اسپیکر نے وقفہ سوال جاری رکھا تو کانگریس کے رکن ایوان کے وسط میں نشست گاہ کے سامنے آ گئے اور ’ سیو ڈیموکریسی‘، 'وی وانٹ جسٹس‘ اور ’آمریت نہیں چلے گی‘ کے نعرے لگانے لگے۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ تمام ارکان نے قوانین کے مطابق طے کیا تھا کہ ریاست ، ریاستی اسمبلی اور ریاست کے آئینی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کے موضوعات پارلیمنٹ میں نہیں اٹھائے جائیں گے۔ وقفہ صفر میں بھی اپوزیشن کو دو مرتبہ اس موضوع پر بات کرنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ صفر ہونے دیں وہ اس کے بارے میں ارکان سے بات کریں گے۔

لیکن حزب اختلاف کے ارکان نعرے لگاتے رہے۔ دریں اثنا سوال کا وقفہ سوال چلتا رہا۔ تقریبا ایک آدھے گھنٹہ بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر واپس آ جائیں۔ وہ وقفہ صفر میں ضروری دستاویزات ایوان پر پیش کرنے کے بعد کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چوہدری کو اپوزیشن کی بات ایوان میں رکھنے کا موقع دیں گے ۔ اس کے بعد، اپوزیشن کے ارکان اپنی نشستوں میں واپس آگئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا