English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں تشجیعی انعامات کی تقسیم کے لیے خصوصی پروگرام

share with us

ممتاز طالب علم محمد شہباز کڑپاڑی کو مولانا عبدالباری ایواڈ اور دیگر کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا

 بھٹکل18/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں گذشتہ کئی سالوں سے طلباء کو تعلیمی میدان میں ترقیوں کے منازل طئے کرنے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے تعلیمی پختگی کے مقاصد کے تحت امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والوں کے درمیان تشجیعی انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ماشاء اللہ کے اس خواطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں اور طلباء میں تعلیمی شوق بھی پیدا ہورہا ہے۔ سال 1439-40ھ مطابق 2017-18 میں امتیازنی نمبرات سے کامیاب ہونے والوں کے درمیان انعامات کی تقسیم کے لیے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی وسیع وعریض مسجد میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پیامِ انسانیت فو رم کے کل ہند جنرل سکریٹری ونائب ناظم جامعہ ضیاء العلوم رائے بریلی مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی نے شرکت کی۔ ان انعامات میں سب سے اہم ایوارڈا بناء جامعہ منطقہئ شرقیہ کے تعاون سے سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی منسوب مولانا عبدالباری ایوارڈ سے مولوی محمد شہباز ابن عبدالرؤوف کڑپاڑی کو نوازا گیا۔ واضح رہے کہ جامعہ کے شعبہئ عا  لمیت کے آخری درجہ عالیہ رابعہ میں سب سے نمایاں نمبرات سے کامیاب ہونے والے طالبِ علم کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ سالِ گذشتہ انہو ں نے دار العلوم ندوۃ العلماء کے تحت دئیے گئے امتحان میں 84.77  فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ شعبہئ عا لیہ، ثانویہ، حفظ اور مکاتب میں بھی اپنے اپنے شعبہ میں ممتاز طلباء کوبانی وسابق ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا الحاج محی الدین منیری رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں ان کے فرزند جناب عتیق الرحمن منیری کی جانب سے کئی انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح درجہ ہشتم میں عربی میں 75فیصد اور علیا کے دیگر درجات میں 85فیصد نمبرات، شعبہ ثانویہ کے ہر درجہ میں نوے فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ 
دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو سے فضیلت کی تکمیل کے بعد سب سے کم مدت میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرنے والے طالب ِ علم کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ امسال یہ ایوراڈ مولوی جعفر صوان ابن محمد صادق رکن الدین کو دیا گیا جنہوں نے صرف 49دنوں میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کہا کہ اس طرح کے جلسہ طلباء میں تعلیمی دلچسپی پیدا کرنے اور ممتاز طلباء کو انعامات سے نواز کر دیگر طلباء کو بھی شوق دلانا مقصود ہوتا ہے۔ دینی تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے والوں پر دوہری ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ اس علم کو دوسروں تک پہنچانا بھی ان کا اہم فریضہ ہے۔ لہذا جب علم حاصل کررہے ہیں تو پورے لگن اور شوق کے ساتھ حاصل کرکے اس میدان میں ترقی کی منزلیں طئے کی جائیں اور ہمارے اخلاقِ عالیہ سے متصف ہوکر دوسروں کے لیے نمونہ بنیں۔ مہتمم جامعہ کے علاوہ سابق استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد ایوب ندوی اور نائب ناظم مولانا طلحہ رکن الدین ندوی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صدر جامعہ محترم مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا