English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈی کے شیو کمار نے کرناٹکا اسمبلی میں بڑے راز پر سے اٹھایا پردہ

share with us

بنگلور:18جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک اسمبلی کی کارروائی کل 11 صبح بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے، اس کا مطلب ہے کہ آج فلور ٹیسٹ نہیں ہوگا۔ کرناٹک اسمبلی میں تحریک اعتماد پر بحث کے دوران کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ جو رکن اسمبلی اسپتال میں ہے وہ بدھ کی شام تک ان کے ہی ساتھ تھے۔ ایسے میں بی جے پی انھیں قصداً دور کر رہی ہے اور ڈرامہ کروا رہی ہے۔ شیو کمار نے ایوان میں کہا کہ ’’8 رکن اسمبلی ایک ساتھ نکلے تھے، ان میں سے ایک (شری منت پاٹل) کی تصویر میرے ہاتھ میں ہے جو اسٹریچر پر لیٹے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ کہاں ہیں۔ میں کانگریس اراکین اسمبلی کی سیکورٹی کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘ اس تصویر کو دکھائے جانے کے بعد اسمبلی میں ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا۔

کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر نے کانگریس کی شکایت پر توجہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’تصویر میں رکن اسمبلی شری منت پاٹل جس طرح سے نظر آ رہے ہیں وہ قدرتی نہیں معلوم پڑ رہا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے جمعہ تک تفصیلی رپورٹ دی جائے۔ اگر وزیر داخلہ سیکورٹی یقینی نہیں کر سکتے تو میں ڈی جی پی سے بات کروں گا۔‘‘ اس درمیان کرناٹک کے اسپیکر کے آر رمیش کمار نے تحریک اعتماد پر چل رہی بحث کو 4.30 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا