English   /   Kannada   /   Nawayathi

اللہ کے بندوں کا تعلق اس سے مضبوط کرنے کے لیے ہمیں ہمہ وقت قربانی کے لیے تیار ہونا چاہیے :  مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی 

share with us

  بھٹکل18/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں منعقدہ آج تقسیم ِ تشجیعی انعامات کے پروگرام میں پیامِ انسانیت فو رم کے کل ہند جنرل سکریٹری مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ امت کی جو بھی دعوتی ذمہ داری ہیں اس کو ہم حتی الامکان پورا کرنے کی کوشش کریں۔ آج ہمارا حال یہ ہے کہ ہمیں اپنا کاروبار اور ادارے عزیز ہیں، ہمیں حقیقت میں یہ ہونا چاہیے کہ جب مسئلہ اللہ کے بندوں کو اللہ سے جوڑنے کا آجائے تو ہمیں اس کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔ مولانا نے موجودہ حالات کے تناظر میں کہا کہ آج کے موجودہ حالات میں صرف اور صرف مدارس سے امید کی جاسکتی ہے۔ یہیں سے نکلنے والے فارغین ہیں جنہوں نے اس امت کی کشتی کو بھنور میں پھنسنے سے بچایا۔ مولانا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے سارے ادارے اور فارغین کی بڑی تعداد ہونے کے باوجود جس طرح سے ہمیں کام کرنا چاہیے تھا وہ نہیں ہورہا ہے۔ مولانانے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس علم کے حصول کے لیے اللہ تعالیٰ نے آپ کا انتخاب فرمایا ہے اس کی قدر ضروری ہے۔ اس علم کے حصول کے ساتھ آپ پر سب سے بڑی ذمہ داری اس کی اشاعت اور تبلیغ کی عائد ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ نے جب آپ کو وارثین کے زمرہ میں شمار کیا ہے تو آپ پر دوہری ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے۔ آپ صرف الفاظ کے وارث نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کا فکر اور دردو کڑھن کے بھی آپ وارث ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مولانا نے طلباء کواللہ تعالیٰ سے اپنے رشتہ کو مضبوط بنانے اور اوقات کے صحیح استعمال پر زور دیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا