English   /   Kannada   /   Nawayathi

صفا بیت المال انڈیا کا 24 جولائی کا اجلاس ملتوی

share with us
حیدرآباد:18جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا نے اطلاع دی ہے کہ 24؍جولائی 2019 کو صفا بیت المال انڈیا کے زیر اہتمام ہائی ٹیک گارڈن واحد نگر، اولڈ ملک پیٹ ، حیدرآباد میں جو اجلاس منعقد تھا وہ حضرت مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی صاحب کی علالت کی بناء ملتوی کیاگیا ہے۔ حضرت والا ان دنوں بغرض علاج بیلگام ریاست کرناٹک میں مقیم ہیں اور ڈاکٹر نے حضرت والا کو صلاح دی ہے کہ وہ فی الوقت سفر نہ کریں۔ بنابریں 24؍جولائی کا یہ اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے۔ واضح ہوکہ مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی صاحب مختلف علاقوں میں قائم رحمان فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے وفود کو مرکزی صفا بیت المال کے منظم نظام کو قریب سے دیکھنے اور تمام شعبہ جات سے متعلق تربیت حاصل کرنے کیلئے حیدرآباد روانہ کررہے ہیں۔ اس ضمن میں 9؍جولائی تا 15؍جولائی 13 افراد پر مشتمل ایک وفد حیدرآباد میں مقیم رہاجو گوکاک، بیلگام اور گوا سے آیا ہوا تھا۔ ایک اور وفد 21؍جولائی کو دوسرے علاقوں سے حیدرآباد پہنچ رہا ہے جو 28؍جولائی تک مرکزی صفا بیت المال میں مقیم رہے گا اور تمام شعبہ جات کے اصول و ضوابط اور طریقۂ کار سے واقفیت حاصل کرے گا۔ صفا بیت المال نے اپنے علاقوں میں خدمتِ خلق کیلئے کچھ رہنمایانہ اصول و ضوابط اور طریقۂ کار کو مرتب کیا ہے۔ صفا بیت المال ملک کے ان تمام رفاہی اداروں یا افراد کو جو اپنے علاقہ میں خدمتِ خلق کے میدان میں کام کرنا چاہتے ہوں 12 سالہ تجربات کی روشنی میں انہیں تربیت دینے کیلئے ہمہ تن تیار ہے۔ جو ادارے یا تنظیمیں اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والے افراد ان اصول و ضوابط اور طریقۂ کار سے متعلق رہنمایانہ ہدایات حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ سل نمبر 9394419846 پر ربط کریں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا