English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا ملنی چاہیئے: سری سینا

share with us

کولمبو:18جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سرلی لنکا کے صدر  متھیرا پالا سری سینانے 21 اپریل ایسٹر کے روز  ہونے والے دہشتگرد حملے کے مجرمان کو پھانسی دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

 مقامی نیوز پورٹ ڈیلی مرر کے مطابق  سری سینا نے کہا ہےکہ مجرمان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو کہ انہیں  سزائے موت دلوانے کےلیے  کافی ہیں۔

صدر نے کہا کہ  پھانسی کی سزا ایک  صاف ستھرے  اور جرائم سے پاک معاشرے کےلیے سبق آموز ہو سکتی ہے ، ملکی قوانین کے تحت سزائے موت ،دہشتگردی ،اقدام قتل اور بغاوت جیسے جرائم  کے خلاف دی جاتی ہے  جسے اگر  روکا گیا تو یہ  مجرموں    کی ہمت بڑھانے میں مدد  دے گی ۔

 یاد رہے کہ سری لنکا میں اس سال 21 اپریل کو  ایسٹر  کے موقع پر   گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر حملوں کے نتیجے میں  290 افراد  ہلاک  اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے  جس کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا