English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار

share with us

اسلام آباد:18جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے ایک اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ نیب نے گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔احتساب کے ملکی ادارے نیب کے ترجمان نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی، لیکن اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق عباسی کو آج جمعرات 18 جولائی کو اسلام آباد میں نیب کے دفتر میں ایل این جی کی درآمد سے متعلق تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ تاہم وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ انہیں لاہور کے قریب ایک ٹول پلازا پر روک کر گرفتار کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انہی سے متعلق ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی گرفتاری کی مذمت کر رہے ہیں جب کہ حکمران جماعت کے حامی اس عمل کی تعریف میں ٹوئیٹس کر رہے ہیں۔

عباسی پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے نااہل قرار دیے جانے کے بعد وزیر ملکی اعظم بنے تھے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی جیل میں ہیں اور ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کئی اہم سابق وزراء بھی مخلتف مقدمات میں گرفتار ہیں۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا