English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا شبہ، جرمنی کے دو شہروں میں چھاپے

share with us

کولون :18جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)جرمنی کے شہر کولون اور ڈیورن میں پولیس نے ایک مسلمان گروپ کے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ اس گروپ کو ممکنہ خطرہ قرار دیا جا چکا ہے۔ یہ چھاپے ایسی خفیہ اطلاعات پر مارے گئے کہ مشتبہ افراد کسی دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ڈیورن شہر میں دو افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس ساتھ لے گئی ہے۔ پولیس کی طرف سے اس بارے میں بیان ابھی تک جاری نہیں ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا