English   /   Kannada   /   Nawayathi

سویڈش امدادی ادارے افغانستان میں 77 مراکز صحت بند کرنے کی تصدیق 

share with us


کابل:18جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)افغان طالبان نے صوبہ وردک میں سویڈن کے امدادی گروپ ”سویڈش کمیٹی برائے افغانستان“ کے قائم ہیلتھ مراکز بند کروا دیئے ہیں۔   سویڈش کمیٹی نے تصدیق کی کہ طالبان کی ہدایت کے بعد اس صوبے کے 82 میں سے 77 مراکز بند کر دیئے گئے ہیں۔ اسی امدادی گروپ کے ایک ہیلتھ سینٹر پر گزشتہ ہفتے حملے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی مذمت سویڈش تنظیم نے کی تھی لیکن طالبان نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ ادارہ اپنے افغان ملازمین کی مناسب سلامتی میں ناکام رہا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا