English   /   Kannada   /   Nawayathi

اروند کیجریوال کا بڑا اعلان۔ غیر مجاز کالونیوں کی جلد ہو گی رجسٹری

share with us

نئی دہلی :18جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کچی کالونیوں( غیر مجاز کالونیوں) میں رہنے والے لوگوں کو خوش خبری دیتے ہوئے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ اب غیر مجاز کالونیوں کے مکانات کی رجسٹری جلد ہی شروع ہو گی۔

اروند کیجریوال نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوتا رہا ہے۔ ہم نے سال 2015 میں ایک تجویز پاس کر کے مرکز کو بھیجا تھا۔ ہمیں خوشی ہوئی کہ مرکز نے ہماری تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

اس دوران وزیر اعلی کیجریوال نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس کے لئے مرکزی حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کیجریوال نے کہا، "ہمیں خوشی ہے کہ ان لوگوں نے جو خواب دیکھا تھا، وہ اب پورا ہونے جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا