English   /   Kannada   /   Nawayathi

این ائی اے بل کو راجیہ سبھا میں ملی منظوری ، امت شاہ بولے قانون کا نہیں ہوگا غلط استعمال

share with us

نئی دہلی :18جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی بھارتی مفادات کو نقصان پہنچانے کے معاملوں کی سختی سے تفتیش کرے گی۔

امت شاہ نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں اس قانون کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔
مسٹر شاہ نے این آئی اے کو بیرون ممالک بھی معاملوں کی تفتیش کرنے اور اس کے ذریعے درج معاملات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق قومی تفتیش کار ایجنسی (ترمیمی) بل 2019 پر راجیہ سبھا میں تقریباً دوگھنٹے سے زیادہ چلنے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ ان کے جواب کے بعدپارلیمنٹ نے بل کو اتفاق رائے سے پاس کر دیا ۔لوک سبھا اس بل کو پہلے ہی پاس کر چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا