English   /   Kannada   /   Nawayathi

چندریان ۲ کی لانچنگ کے لئے نئی تاریخ کا اعلان ، ۲۲جولائی دوپہر کو ہوگی لانچنگ

share with us

نئی دہلی :18جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)تکنیکی خرابی کے سبب چندریان 2مشن کو ملتوی کرنے کے دو دن بعد ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)نے اعلان کیا ہے کہ چندریان 2مشن کو 22جولائی پیر کی دوپہر 2.43منٹ پر آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا جائے گا۔اس خصوص میں خلائی ایجنسی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”چندریان 2کو 15جولائی کو تکنیکی خرابی کے سبب ملتوی کردیاگیا تھا اب اسے ہندوستانی معیار وقت کے مطابق پیر کی دوپہر2.43منٹ پر چھوڑا جائے گا“۔15جولائی کو اسرو کے اس باوقار پروجیکٹ کو چاند کی سطح پر بھیجا جانے والا تھا تاہم اس کو چھوڑنے سے تقریبا ایک گھنٹہ قبل اس میں تکنیکی خرابی پیداہوگئی تھی۔اگرچہ کہ اسرو نے اس تکنیکی خرابی کے تعلق سے کوئی خاص وجہ نہیں بیان کی تاہم سمجھاجاتا ہے کہ اس راکٹ کو چھوڑنے سے تقریبا ایک گھنٹہ قبل سائکروجینک انجن جہاں پر لکویڈ ہائیڈروجن فیول ہوتا ہے کے اپراسٹیج میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔

اسرو کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس طرح کے بڑے مشن کے لئے کافی تیاریاں کرنی پڑتی ہیں،یہ عمل کافی پیچیدہ ہوتا ہے۔ہر مرحلہ کی توثیق ہونے ہوتی ہے اور بڑے پیمانہ پر ڈاٹا کا تجزیہ کرنا پڑتا ہے۔15جولائی کی تاریخ اس نوعیت سے بھی اسرو کیلئے کافی اہم ہے کیونکہ اس مشن کے التوا سے اسرو کو دھکہ لگا تھا ۔اس چاند کے مشن کے لئے اسرو نے کئی برسوں محنت کی ہے۔ جاریہ سال اپریل میں اسرائیل کے لونار کرافٹ نے چاند پر کریش لینڈنگ کی تھی۔اس مشن کی ناکامی پر اسرو نے چندریان مشن کو اپریل سے جولائی تک ملتوی کردیاتھا۔اب جبکہ اس کی لانچنگ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کو دور کرنے کے بعد اس کو چھوڑنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ملک کو اب چاندمشن کی نئی تاریخ کا انتظار کرنانہیں پڑے گا۔ذرائع کے مطابق سائیکرو جینک فیول کو لوڈ کرنے کے دوران تکنیکی خرابی محسوس کی گئی تھی۔ اس 3.85 ٹن وزنی راکٹ کو اسرو نے فیاٹ بوائے کا نام دیا تھا جسے باہو بلی بھی کہا جارہا ہے۔ وہ چندریان 2 کو زمین کے اطراف اونچے مدار میں داخل کرے گا۔ بعد میں اس مدار کو اسرو کے سائنسداں ریموٹ کے ذریعہ اپنی کوششوں سے اوراوپر اٹھائیں گے۔ آخر کار اسے زمین کے مدار سے نکالا جائے گااور چاند کے دائرے اثر تک پہنچایا جائے گا۔ پہلی مرتبہ کوئی انسانی ساختہ شئے کو لار کے علاقہ میں سافٹ لینڈنگ کرنے والی ہے۔ یہ مشن چاند کی سطح، پانی کی دستیابی اور اس کی نوعیت کے بارے میں مزید معلومات بتانے والا ہے۔

اس مشن کی اندازاً لاگت 978 کروڑ روپئے رہی ہے۔ ہندوستان اس مشن کی تکمیل پر چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔ چندریان مشن کو کے ساتھ چھوڑنے کے بعداس کو چاند کے جنوب قطب پر پہنچنے کے لئے دو ماہ درکارہونے والے ہیں ۔ چندریان 2اسرو کے لئے ایک باوقار پروجیکٹ ہے۔اس سٹلائٹ کو چھوڑنے سے ہماراٹکنالوجی سسٹم مستحکم ہوگا۔اس مشن کے مکمل فائدے حاصل کرنے کے لئے دو ماہ درکار ہوں گے۔ اس مشن کے ذریعہ چاند کے جنوب قطب کے علاقہ کی تفصیلات معلوم ہوسکیں گی کیونکہ اس علاقہ کے بارے میں کسی نے بھی دریافت نہیں کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ اسرو کے لئے اہم ترین اور باوقار پروجیکٹ ہے۔اس مشن کوچاند کی سطح پر پہلا قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرانگ کی یوم پیدائش 5اگست سے پہلے تکنیکی خرابی کو دور کرتے ہوئے چھوڑا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا