English   /   Kannada   /   Nawayathi

کل بروز جمعرات جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں منعقد ہورہا ہے تقسیمِ انعامات کا پروگرام 

share with us

مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی کریں گے شرکت 

بھٹکل 17/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں ادھر چند سالوں سے طلباء کے مابین مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے جذبہ کے تحت تشجیعی انعامات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ 
    امسال جن خوش نصیب طلباء نے اپنے درجات میں متعینہ ہدف کو پار کرکے امتیازی نمبرات حاصل کیے ہیں ان کی ہمت افزائی کے لیے ان شاء اللہ 14ذیقعدہ 1440ھ  مطابق 18/ جولائی 2019ء بروز جمعرات صبح دس بجے جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں ایک نشست منعقد کی گئی ہے جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی حضرت مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی (جنرل سکریٹری کل ہند پیامِ انسانیت ونائب ناظم مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی) شرکت فرمائیں گے اور مولانا کا خصوصی خطاب بھی ہوگا۔ 
    اس نشست میں تعلیم وتربیت کے عنوان پر دیگر علماء کرام کے بھی خطابات ہوں گے۔ 
    مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے اس پروگرام میں شرکت کی گذارش کی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا