English   /   Kannada   /   Nawayathi

سال رواں کے دوران 2 لاکھ 74 ہزار یمنی نقل مکانی پر مجبور ہوئے:اقوام متحدہ

share with us

صنعاء:17جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے   کے مطابق ،   سال رواں کے اوائل سے اب تک   یمن میں 2 لاکھ 74 ہزار  سے زائد افراد  نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

 ادارے کے یمن میں واقع دفتر   نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں جنگجو طرفین سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ  عام شہریوں  اور بنیادی ڈھانچے  کا تحفظ ممکن بنائیں۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ  ہفتے  سے اب تک   زخمی ہونے والوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے ۔

 واضح رہے کہ  ایک طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کے شکار ملک یمن میں  حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا