English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم نے خلیج بصرہ میں کسی آئل ٹینکر پر قبضہ نہیں کیا : ایران

share with us

تہران:17جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی دفتر خارجہ کے  ترجمان  عباس موسوی نے  کہا ہے کہ  خلیج بصرہ  میں  ایک  غیر ملکی  آئل ٹینکر  میں تکنیکی  خرابی پیدا   ہو گئی  تھی   جس کی مدد کےلیے ایرانی ماہرین نے خدمات پیش کی ہیں۔

 موسوی نے  سرکاری ٹی وی  پر  متحدہ عرب امارات کا نام لیے بغیر  کہا کہ  خلیج بصرہ میں ایک غیر ملکی  آئل ٹینکر   میں تکنیکی خرابی  ہو گئی تھی جس پرہمارے ماہرین نے خرابی  رفع کرنے کےلیے جہاز کو ایرانی سمندری حدود میں  دھکیلا تھا لہذا ایرانی  قبضے  کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

 واضح رہے کہ   آبنائے ہرمز میں محو سفر  ایک اماراتی آئل ٹینکر      سے  گزشتہ ہفتے  سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا