English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق وزیر کو بھگانے کی کوشش ایک شرمناک حرکت :  وزیر اعلیٰ کمارا سوامی 

share with us

بنگلورو 17/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) سابق وزیر آر رو شن بیگ کو ایرپورٹ سے پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیے جانے اور اس کے بعد انہیں رہا کیے جانے کے معاملہ پر ریاستی وزیر اعلیٰ کمارا سوامی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سابق وزیر کو بھگانے کی کوشش ایک شرمناک حرکت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر آر روشن بیگ کو بنگلور سے فرار ہونے میں بی جے پی مدد کررہی ہے۔ یاد رہے کہ پیر کی رات سینئر لیڈر آر روشن بیگ کے ساتھ ایرپورٹ پر ایڈی یوروپا کے پرسنل سکریٹری سنتوش اور بی جے پی لیڈر سی پی یوگیشور بھی ساتھ تھے۔ کمارا سوامی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کروڑوں روپئے کے آئی ایم اے گھپلے کی تفتیش کرنے والی ایس آئی ٹی نے روشن بیگ کو بی آئی اے ایل ایرپورٹ پر پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایس آئی ٹی افسران کو دیکھ کر سنتوش بھاگ گئے اور پولیس نے روشن بیگ کو حراست میں لیا۔ وزیر اعلیٰ نے ایک دستاویز کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس سے مبینہ طور پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایڈی یوروپا کا پی اے سنتوش روشن بیگ کو پرواز کرانے والے تھے۔ کمار سوامی نے کہا کہ اس وقت بی جے پی ایم ایل اے یوگیشور بھی موجود تھے۔ بی جے پی کے لیے یہ بات شرمناک ہے کہ وہ آئی ایم اے تفتیش کا سامنا کرنے والے ایک سابق وزیر کو فرار ہونے میں مدد کررہی تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اراکین کے خریدوفروخت کے ذریعہ بی جے پی حکومت گرانا چاہتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا