English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گا، امریکی امید

share with us

شمالی کوریا :17جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری پروگرام سے دستبرداری کے مذاکراتی عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ یہ بیان نئی امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی مشقوں کے انعقاد کے اعلان پر دی گئی شمالی کوریائی دھمکی کے تناظر میں ہے۔ شمالی کوریا نے منگل سولہ جولائی کو کہا تھا کہ وہ جوہری تجربات کے معطل سلسلے پر نظرثانی کرے گا، اگر امریکا اور جنوبی کوریا نے اگلے مہینے اپنی فوجی مشقوں کو شروع کیا۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ توقع ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہوں گے تاکہ طے شدہ معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا