English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان فضائیہ کی بمباری میں کمانڈرز سمیت 25 طالبان جنگجو اور 5 شہری ہلاک

share with us

کابل:17جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) افغانستان میں ایک تقریب پر فضائی بمباری کے نتیجے میں طالبان کمانڈرز سمیت 25 جنگجو مارے گئے جب کہ 5 شہری بھی ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے لوگر میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران افغان فضائیہ کی بمباری سے طالبان کمانڈرز سمیت 25 جنگجو مارے گئے جب کہ 11 افراد زخمی ہیں۔

فضائی حملے میں طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ مقامی افراد نے افغان میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فضائی حملوں میں 5 شہری بھی ہلاک ہوگئے جس کی افغان فوج نے تردید نہیں کی۔

دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فضائیہ کی لوگر میں کی گئی فضائی بمباری میں 24 معصوم شہری ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ طالبان جنگجو محفوظ ہیں۔

افغانستان انڈیپینڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے اعداد و شمار کے تحت رواں برس طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 596 شہری ہلاک اور 1 ہزار 892 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں 733 بچے شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا