English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہجومی تشدد کےخلاف راجستھان سرکار سخت ، بنائے گی سخت قانون

share with us

جئے پور:17جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کسانوں کا کمرشیل بینکوں کا قرض معاف کرنے میں اپوزیشن سے مدد مانگتے ہوئے ماب لنچنگ اور آنر کلنگ کے خلاف قانون بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مسٹرگہلوت نے ماب لنچنگ او رآنر کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے روکنے کے لئے قانون بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماب لنچنگ میں بے قصوروں کو مار دیا جاتا ہے اور آنر کلنگ میں عاشق جوڑے کی جان آفت میں آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروہی ضلع میں ہی ایک واقعہ میں عشق کرنے والوں کو جلا دیا گیا تھا۔ انہوں نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا او رکہا کہ چھ ماہ میں عصمت دری کے 24 ہزار معاملات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسکولی نصاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے اسباق شامل کئے جائیں گے۔

سال2019-20 کے ترمیم شدہ بجٹ پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر گہلوت نے کہا کہ ہم نے کوآپریٹیو اور بھومی وکاس بینک کے ذریعہ بینک کے قرضے تو معاف کردئے لیکن نیشنلائزڈ بینکوں کا قرض معاف کرنے کے لئے بات چیت میں اپوزیشن کی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب صنعت کاروں کا قرض کا یک مشت سمجھوتہ ہوتا ہے تو کسانوں کے قرض کے بارے میں یہ ضابطہ کیوں نافذ نہیں ہوسکتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا