English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد قضیہ معاملہ ، مسلم پرسنل لاء بورڈ نے جاری کیا بیان ،کہا اپنے پرانے موقف پر ہیں قائم

share with us

نئی دہلی :17جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)بابری مسجد کے سلسلہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جو پالیسی تھی وہ اب بھی جوں کی توں برقرار ہے اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

بعض اخبارات نے یہ بات شائع کی ہے کہ مسلمانوں کی طرف سے اب پالیسی بدل رہی ہے اور ذہن یہ بن رہا ہے کہ بابری مسجد کو چھوڑ کر کوئی دوسری چیز حاصل کرلی جائے،جسے بورڈ نے پوری طرح خارج کردیا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے واضح کیا ہے کہ بورڈ اپنے پرانے موقف پر قائم ہے اور اسی بنیاد پر وہ سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑنے کی پوری تیاری کرچکا ہے اور مصالحتی کمیٹی میں بورڈ اس لیے شریک ہوا کہ سپریم کورٹ نے اسے بنایا تھا اور بورڈ آئین اور سپریم کورٹ کا احترام کرتا ہے۔

بابری مسجد کے سلسلہ میں بورڈا پنے موقف پر قائم:مولاناولی رحمانی‎

 

بورڈ کے کسی نمائندہ یا کسی قابل ذکر مسلم جماعت نے اپنے موقف میں کوئی ترمیم و تبدیلی نہیں کی ہے۔ اور جب سپریم کورٹ میں معاملہ زیر بحث آئیگا تو بورڈ بحث کے لیے وکلاء کی ٹیم کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے اور جو لوگ بھی درخواست دہندگان ہیں وہ سب اپنے پرانے موقف پر قائم ہیں۔

اس لیے کسی بھی نیشنل یا انٹر نیشنل ایجنسی کی خبر کی بنیاد پر کسی شخص کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا