English   /   Kannada   /   Nawayathi

بارسلونا حملہ آور یونس ابو یعقوب کی ہلاکت، تصدیق نہیں ہو سکی

share with us

بارسلونا :22؍اگست 2017(فکروخبر /ذرائع)ہسپانوی علاقے کاتالونیا کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گولی ماری ہے، جس پر شبہ کیا گیا ہے کہ وہ بارودی جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔ ایک مقامی ہسپانوی پبلک ٹیلی وژن نے بھی ہلاک ہونے والے کو بارسلونا کا حملہ آور قرار دیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن نے تفتیشی عمل میں شامل افراد کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا یقینی طور پر یونس ابو یعقوب ہے۔

کاتالونیا کی پولیس نے ان رپورٹوں پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ جس شخص کو ہلاک کیا گیا ہے، پولیس ابھی تک اُس کے قریب جانے سے گریز کر رہی ہے کیونکہ انہیں شبہ ہے کہ وہ بارودی جیکٹ پہنے ہوئے ہے جو پھٹ سکتی ہے۔ پولیس نے اس ہلاک ہونے والے کی تلاشی کے لیے روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپانوی پولیس کے بم اسکواڈ کے پاس ایسے روبوٹ موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا