English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان کے تین سابق وزرائے اعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات

share with us


عرب ممالک میں لبنان کی سالمیت کی اہمیت اور لبنان کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا


بیروت:16جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)لبنان کے تین سابق وزرائے اعظم نجیب میقاتی، فواد السنیورہ اور تمام سلام نے جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔عرب ٹی وی کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، دونوں ملکوں کے باہمی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات، خطے میں امن واستحکام، عرب ممالک میں لبنان کی سالمیت کی اہمیت اور لبنان کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ سلمان اور سابق لبنانی وزرائے اعظم میں ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر خارجہ ڈاکٹرابراہیم بن عبدالعزیز العساف، خادم الحرمین الشریفین کے پرنسپل سیکرٹری تمیم بن عبدالعزیز السالم، شاہی دیوان کے مشیر نزار بن سلیمان العلولا اور لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بن عبداللہ بخاری بھی موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا