English   /   Kannada   /   Nawayathi

تجارتی پابندیوں سے جاپان کو زیادہ نقصان ہو گا، جنوبی کوریا

share with us


 جاپان ایک تاریخی تنازعے کے تناظر میں جنوبی کوریا کو سزا دینے کی کوشش کر رہا ہے،صدرمون جے 


سیؤل:16جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا کے صدر نے جاپان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی سے متعلق جنوبی کوریائی اشیاء کی درآمد پر پابندیاں ختم کر دے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر مون جے اِن نے کہاکہ ان تجارتی پابندیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو نقصان پہنچے گا۔ جنوبی کوریائی صدر نے الزام عائد کیا کہ جاپان ایک تاریخی تنازعے کے تناظر میں جنوبی کوریا کو سزا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں سے جنوبی کوریا کی نسبت جاپان کو زیادہ نقصان ہو گا۔ انہوں نے جاپانی پابندیوں کو ملک کی خود انحصاری بڑھانے کا ایک موقع پر بھی قرار دیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا