English   /   Kannada   /   Nawayathi

بورس جانسن وزیراعظم منتخب ہوکر جلد سے جلد ٹرمپ سے ملاقات کے خواہاں 

share with us


 تمام معاملات کی کنجی امریکا کے ہاتھ میں، ہم تجارتی معاہدے پر متفق ہوگئے تو تیزی سے باقی بھی کرسکیں گے،بیان


لندن:16جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)برطانوی خبار نے بتایا ہے کہ برطانیہ میں وزارت عظمیٰ کے مضبوط اْمیدوار بورس جانسن وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنھبالنے کے بعد دو ماہ کے اندر اندر امریکا جانے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے امریکی دورے کا مقصد یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد امریکا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری معاہدے کرنا ہے۔اخبارنے جانسن کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات کی کنجی امریکا کے ہاتھ میں ہے۔ اگر ہم تجارتی معاہدے پر متفق ہوجاتے ہیں تو ہم تیزی کے ساتھ دیگر معاہدے بھی کرسکیں گے۔ یہ معاہدے دوسروں کو یہ باور کرانے میں حوصلہ دیں گے کہ ہم سنجیدہ ہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق بوریس جانسن وزارت عظمیٰ کا قلم دان سنھبالنے کے بعد کم سے کم وقت میں امریکا جانا چاہتے ہیں تاکہ امریکا کے ساتھ تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے اور برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کی دی گئی آخری تاریخ31 اکتوبر تک امریکا متبادل تجارتی راستے تلاش کرلے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا