English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے صومالیہ کے لیے 120 ٹن کجھور کا عطیہ

share with us


 عالمی فوڈ پروگرام کے مندوب نے کینیا میں پانے علاقائی دفتر میں ریلیف سینٹر کی طرف سے کھجوروں کا ٹرک وصول کیا


نیروبی:16جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے فلاحی ادارے شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے افریقی ملک صومالیہ کے شہریوں کے لیے 120 ٹن کھجور کا عطیہ فراہم کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے عالمی فوڈ پروگرام کے تحت نیروبی میں صومالیہ کے عوام کے لیے کھجوروں کا عطیہ فراہم کیا۔صومالیہ کے لیے کھجوروں کی فراہمی کی تقریب میں کینیا میں متعین سعودی عرب کے نائب سفیر حمزہ القرشی، وزارت خزانہ کے مندوب، صومالیہ میں عالمی فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر لورون بوکیرا، ان کی ٹیم کے ممبران اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔اس موقع پر عالمی فوڈ پروگرام کے مندوب نے جمہوریہ کینیا میں پانے علاقائی دفتر میں ریلیف سینٹر کی طرف سے کھجوروں کا ٹرک وصول کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا