English   /   Kannada   /   Nawayathi

قاہرہ میں لیبیا کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس،مسئلے کے حل کی تجاویز پیش

share with us


نیا آئین وضع کرنے کا کام کی ذمے داری اٹھانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے پر تبادلہ خیال 


قاہرہ:16جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قاہرہ میں لیبیا کے ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس میں کئی تجاویز پیش کی گئیں۔ ان میں لیبیا میں قومی وفاق کی ایک حکومت تشکیل دینا اور عسکری ادارے کے کام کو مکمل طور پر یکجا کر دینا شامل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے واضح کیا کہ لیبیا کے ایک نئے آئین کو وضع کرنے کا کام شروع کرنے کی ذمے داری اٹھانے کے واسطے ایک کمیٹی قائم کرنے کے امکان پر غور ہو سکتا ہے۔مصری پارلیمنٹ نے لیبیا کے ارکان پارلیمنٹ کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی عبدالعال نے زور دے کر کہا کہ لیبیا کا امن درحقیقت مصر کا امن ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ قاہرہ کسی بھی ملک کو لیبیا کے امن و امان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا