English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیوزی لینڈ سے دبئی آنیوالی اماراتی پروازکوہچکولے،متعددمسافرزخمی

share with us


 بدقسمتی سے اس واقعے میں چند مسافر اور عملے کے کچھ ارکان معمولی زخمی ہوئے،ائیرلائن کا بیان


دبئی:16جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ایمریٹس ایئرلائنز کی نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ سے دبئی کے لیے ایک پرواز کے دوران اچانک اور شدید ٹربولینس (دوران پرواز ہچکولے اور لرزش) کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی ایئرلائنز کی پرواز ای کے چار چار نو کو آک لینڈ سے براہ راست دبئی کے لیے پرواز نہایت ناہموار رہی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں ہر طرف اشیاء بکھری ہوئی نظر آتی ہیں۔فضائی کمپنی کی جانب سے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ بدقسمتی سے اس واقعے میں چند مسافر اور عملے کے کچھ ارکان معمولی زخمی ہوئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دبئی میں بحفاظت اترنے کے بعد مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔واضح رہے کہ دوران پرواز ہچکولوں کی وجہ، ہوا کی موجوں میں غیر عمومی زیروبم سے عبارت ہے۔ اس کا محرک تین بنیادی عوامل ہو سکتے ہیں، جو گرم اور ٹھنڈی ہواؤں کا کسی جگہ پر مرتکز اختلاط، جہاز میں کوئی تکنیکی خرابی یا ہوا کے مختلف دباؤ کے سبب ایک دوسرے کے خلاف بڑھتی ہوائیں، ہو سکتی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا