English   /   Kannada   /   Nawayathi

 یوکرین نے روسی اشیاء  کی درآمد پر پابندی کی مدت میں دسمبر 2020ء  تک توسیع کر دی

share with us

کیف:16جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)یوکرین کی حکومت نے روسی اشیاء  کی درآمد پر پابندی کی مدت میں 31 دسمبر 2020ء تک توسیع کردی، اس حوالے سے پہلے سے جاری حکم نامے میں تبدیلی کرکے اسے کابینہ کی ویب سائٹ پر شائع بھی کردیا گیا ہے، اس سے قبل جاری حکم نامے میں روسی اشیاء کی درآمد پر رواں سال کے آخر تک پابندی عائد کی گئی تھی۔نشریاتی ادارے کے مطابق نئے حکومتی حکم نامے کے مطابق 31 دسمبر 2020 ءتک ملک میں روسی اشیاء  کی درآمد پر پابندی ہوگی، صرف وہ سودے تکمیل پہنچائے جاسکتے ہیں جن کے لیے حکم نامے کے اجراء  سے پہلے باقاعدہ رقم کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا