English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق:شیعہ مسجد میں دو بم دھماکے، 5 ہلاک، 25 زخمی

share with us

بغداد:16جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ مسجد میں دو دھماکے کے باعث 5 ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ بم دھماکہ پیر کے روز شام میں المالف ضلع کی مسجد میں ہوا۔ مسجد میں پہلا دھماکہ ہونے کے ایک منٹ بعدہی ایک دیگر ایک خودکش بمبار نے اپنے دھماکہ خیز بیلٹ اڑا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد عراقی سیکیورٹی فورسز نے اس علاقے کو گھیر لیا اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں اور طبی مراکز میں داخل کرایا گیا ۔ اب تک کسی بھی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ دار نہیں لی ہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز نے 2017 میں آئی ایس کو مکمل طور پر شکست دے دی تھی جس کے بعد ملک کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔ اس کے بعد بھی آئی ایس کے دہشت گرد عراق کے کچھ حصوں میں سرگرم ہیں اور وقتاً فوقتاً اس طرح کے حملوں کرتے رہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا