English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایم اے کے سربراہ محمد منصور خان کا نیا ویڈیو ایا سامنے، کیا کہتے ہیں اپنے اس ویڈیو میں منصور خان

share with us

بنگلورو 16/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  آئی ایم اے کے چیرمین محمد منصور خان کا ایک نیا ویڈیو سامنے آیا جس میں انہوں نے وطن لوٹنے کی بات کہتے ہوئے ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے اور رقومات کی فہرست تیار کرکے واپس لوٹانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ ویڈیو میں انہو ں نے کہا کہ وطن واپسی   کے لیے ٹکٹ کا انتظام کرلیا ہے اور وہ چوبیس گھنٹوں کے اندر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس ویڈیو میں خود کی طبیعت خراب ہونے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ وہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہوگئے ہیں اور وہ سخت ذہنی پریشانی ہے۔ شوگر لیول بھی بڑھ گیا ہے، انہوں نے فوری طور پر آپریشن کرنے کا بھی ارادہ کرلیا تھا لیکن اس طرح کرنے پر وہ اگلے ڈیڑھ دو ماہ تک ہندوستان نہیں لوٹ سکیں گے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے ایک فہرست تیار کرلی ہے، جن لوگوں کے پاس کمپنی کی رقم ہے، تحقیقاتی ایجنسیوں کے مدد سے انہیں واپس لے کر سرمایہ کاروں کو دے دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ قانون کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں،بس آپ تھوڑا صبر کریں اور اپنے غصہ کو قابو میں رکھیں۔ 
    تحقیقاتی ایجنسیوں نے اس نئے ویڈیو کے منظر عام پر آنے پر کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا