English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعرات کو عدم اعتماد تحریک پر ہوگی ووٹنگ ،اتحادی حکومت کو کامیابی کایقین تو بی جے پی کا حکومت بنانے کا دعوی

share with us

بنگلور:16جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں سیاسی بحران کے شکار کانگریس - جے ڈی ایس اتحاد کو لے کر بی جے پی کرناٹک کے سربراہ اور ریاست کے سابق وزیر اعلی یدی یورپا نے پیر کو کہا کہ وہ چار سے پانچ دن میں حکومت بنالیں گے ۔ پیر کو یدی یورپا نے یہ دعوی اس وقت کیا ، جب کرناٹک کے اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش نے 18 جولائی کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی تاریخ طے کی ہے ۔  اس کی تجویز وزیر اعلی کمار سوامی نے خود ہی پیش کی تھی ۔ کمار سوامی کی حکومت 16 ممبران اسمبلی کے استعفی دینے کے بعد بحران کا شکار ہوگئی ہے ۔

یدی یورپا نے صحافیوں سے کہا کہ میں اس بات کو لے کر پوری طرح مطمئن ہوں کہ اگلے چار سے پانچ دنوں میں ریاست میں بی جے پی کی حکومت بن جائے گی ۔ بی جے پی ، کرناٹک کو اچھی حکمرانی دے گی ۔ یدی یورپا نے دعوی کیا کہ کمار سوامی ریاست کی اتحادی حکومت کو بچانے میں ناکام رہیں گے ۔

یدی یورپا نے کہا کہ کمار سوامی وزیر اعلی نہیں رہ پائیں گے ۔ وہ یہ بات جانتے ہیں ۔ میرا ماننا ہے کہ وہ اسمبلی میں ایک اچھی تقریر کرنے کے بعد استعفی دے دیں گے ۔ خیال رہے کہ ریاست میں ایک طرف جہاں کانگریس اور جے ڈی ایس کے باغی ممبران پر ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے ، تو دوسری طرف بی جے پی ، وزیر اعلی کمار سوامی سے ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا مطالبہ کررہی ہے ۔

ادھر ریاست کے پانچ باغی اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے جس پر منگل کو سماعت ہو سکتی ہے۔  باغی اراکین اسمبلی کی جانب سے مکل روہتگی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور سماعت کے لیے درخواست کی۔ بعد ازاں چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ ہم اس پر منگل کو سماعت کرسکتے ہیں۔  عدالت نے کہا کہ ہم آپ کی عرضی پر منگل کو سماعت کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس پہلے سے ہی 10 دیگر اراکین اسمبلی کی عرضی زیر التواء ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں 16 اراکین اسمبلی نے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس سے ریاست کی کانگریس۔جے ڈی ایس کے اتحاد کی حکومت اقلیت میں آگئی ہے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے رہنما جہاں اقتدار بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما حکومت کو گراکر اپنی حکومت بنانے کےلیے سرگرم عمل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا