English   /   Kannada   /   Nawayathi

روشن بیگ کو ایس ائی ٹی نے کیا رہا ، ۱۲ گھنٹہ تک چلی پوچھ تاچھ

share with us

بنگلور:16جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)آئی ایم اے گھپلہ کی تفتیش کررہی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کرناٹک کے کانگریس کے رکن اسمبلی روشن بیگ کو حراست میں لیکر 12گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد منگل کو رہا کردیا۔

کانگریس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر روشن بیگ کو پیر کو ایس آئی ٹی نے کیمپیگوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ خصوصی طیارہ سے ممبئی جارہے تھے۔ ایس آئی ٹی نے انہیں اس معاملہ میں 19جولائی کو بیان دراج کرانے کی ہدایت دی ہے۔

ایس آئی ٹی دفتر سے باہر آنے کے بعد  بیگ نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ انہیں 15جولائی کو ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کو نوٹس ملا تھا لیکن صحت اسباب سے میں نے 25جولائی تک کا وقت مانگا تھا۔ انہوں نے ان کی درخواست ٹھکراتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ مجھے اس سلسلہ میں کوئی ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔ میں کہیں بھی جاسکتا ہوں۔ میرا بنگلور چھوڑ کر باہر جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ایس آئی ٹی کا مجھے حراست میں لینا سیاسی سازش ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب فلمی انداز میں آئی ایم اے  گھوٹالہ  کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی نے ریاست کرناٹک کے سابق وزیرآرروشن بیگ کو حراست میں لیےلیاتھاکماراسوامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں یہ الزام لگایاکہ روشن بیگ یڈیورپا کے پی اے کے ساتھ ممبئی روانہ ہورہے تھے اورایس آئی ٹی کے اہلکاروں کو دیکھنے کے بعد یڈیورپا کا پی اے سنتوش فرار ہوگیا۔جبکہ بی جے پی کے ایم ایل اے یوگیشور بھی موجود تھے۔

  کماراسوامی نے کہا کہ آئی ایم اے گھوٹالہ میں ملوث روشن بیگ کوفرارہونے میں بی جے پی مدد کررہی تھی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرناٹک میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں بی جے پی کا اہم رول ہے۔ تاہم بی جے پی کا کہناہے کہ آرروشن بیگ کو پھنسایاجارہاہے اور وزیراعلیٰ، بی جے پی بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا