English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلیٰ کے عہدے سے کمارا سوامی استعفیٰ دیں :  ایڈی یوروپا اور سری راملو کا مطالبہ 

share with us

بنگلورو 15/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یوروپا اور سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی سری راملو نے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی سے آج مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اب وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ پیش کردیں اور ریاست میں نئی حکومت کے قیام کے لیے راستہ ہموار کریں۔         
    ایڈی یوروپا جو اس وقت شہر کے مضافات کے ایک ریسارٹ میں بی جے پی اراکین اسمبلی کے ساتھ مقیم ہیں۔ انہوں نے رمنا شری ریسارٹ میں بی جے پی اراکین اسمبلی کے ساتھ اجلاس چلانے کے بعد اخباری نمائندوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ کمارا سوامی سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ اب اکثریت کھوچکے ہیں اور ان کے لے بہتر ہوگا کہ وہ فوری طور پر وزیر اعلیٰ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ پیش کردیں یا پھر پیر کے دن ہی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں اور اپنی اکثریت ثابت کر دکھائیں۔ پریس کانفرنس کے دوران ایڈی یوروپا نے کہا ہے کہ 15اراکین اسمبلی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد سپریم کورٹ سے اپنے لیے مدد طلب کی ہے۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ کمارا سوامی اب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے آج ہی اپنا استعفیٰ پیش کردیں یا پھر پیر کے دن اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔ اراکین اسمبلی کا اعتماد کھوکر وزیر اعلیٰ کے عہد ہ پر براجمان رہنا مناسب نہیں ہے۔ دوسری جانب وجیاپور میں بی جے پی لیڈر سابق وزیر سری راملو نے اپنی طلب کردہ پریس کانفرنس کے دوارن مطالبہ کیا ہے کہ اس حکومت کے 16غیر مطمئن اراکین اسمبلی نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا جس کے نتیجہ میں کمارا سوامی کی حکومت اب اپنی اکثریت کھوچکی ہے۔ کمارا سوامی کو چاہیے وہ فوراٰ وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ پیش کردیں۔ کمارا سوامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، پیر کے دن ہی اسمبلی میں وہ اپنی اکثریت ثابت کردکھائیں یا پھر وہاں شرمندہ ہونے کے بدلے آج ہی اپنا استعفیٰ پیش کردیں۔ ادھر شیموگہ میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران ایشورپا نے بھی کہا ہے کہ جے ڈی ایس۔ کانگریس مخلوط حکومت اب گرنے والی ہے۔ بہتر ہوگا کہ اب خود اس حکومت کے سارے وزراء مستعفی ہوجائیں او روزیر اعلیٰ کمارا سوامی بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیں۔ جے ڈی ایس۔ کانگریس مخلوط حکومت ختم ہونے جارہی ہے۔

(ایس این بی)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا