English   /   Kannada   /   Nawayathi

این ائی اے ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور ،اویسی اور ا،ت شاہ میں تیکھی بحث

share with us

نئی دہلی  :15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)قومی جانچ ایجنسی کو غیر ملکی سرزمین پر تحقیقات کرنے کا اختیار دینے والا بل پیر کے روز لوک سبھا میں چھ کے مقابلے 278 ووٹوں سے منظور ہوگیا۔
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے اسدالدین اویسی نے قومی جانچ ایجنسی (ترمیمی) بل2019 ، پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا ۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی کہا کہ وہ خود چاہتے ہیں کہ ووٹنگ ہو، تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ کون دہشت گردی کے خلاف ہے اور کون اس کا مددگار ہے۔ تاہم، کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چوہدری نے کہا کہ سب بل کی حمایت کر رہے ہیں اس لئے ووٹنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
خاص بات یہ رہی کہ اراکین کو ڈویژن نمبر نہ ہونے کی وجہ سے پرچیوں کے ذریعہ ووٹنگ ہوئی۔ کانگریس اور ترنمول کانگریس سمیت اکثر حزب اختلاف کی جماعتوں نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔ بل کے حق میں 278، جبکہ مخالفت میں چھ ووٹ پڑے۔

 

دریں اثنا، این آئی اے ترمیمی بل پر بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ اور مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کے درمیان نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔ حالانکہ، ووٹنگ کے بعد پیر کو یہ بل لوک سبھا میں پاس ہو گیا۔ اس سے پہلے اویسی نے کہا کہ آپ وزیر داخلہ ہیں تو ڈرائیے مت۔ اس پر امت شاہ نے کہا کہ وہ ڈرا نہیں رہے ہیں۔ لیکن اگر ڈر ذہن میں ہے تو کیا کیا جا سکتا ہے۔


بل میں التزام ہے کہ ہندوستان کے باہر ہندوستانی شہریوں کے خلاف یا ہندوستانی مفادات کو متاثر کرنے والا کوئی درج فہرست جرائم کرتا ہے تو ان کے خلاف جانچ کا حق این آئی اے کو حاصل ہوگا۔ اسے ہندوستان سے باہر کئے جانے والے جرائم کے سلسلے میں معاملہ درج کرنے اور تحقیقات شروع کرنے کا بھی حق حاصل ہوگا ۔ساتھ ہی اس کے علاوہ بل میں ایک ایسی شق ہے جس میں نئے جرائم کو بھی ایکٹ کے تحت لانے کا التزم ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس بل کو بہت جلد رجیہ سبھا میں بھی پیش کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا