:اور ہر طرح کے
کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ...

دوحہ:15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران خلیجی سمندر میں قطر نے اپنا سب سے بڑے نیول بیس کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی اور کمانڈر امریکی نیول فورسز برائےمشرق وسطیٰ ایڈمرل جم ملوئے نے دوحہ کے مشرقی ساحل سے 30 کلومیٹر پر واقع سیمائی سیما میں الداین نیول بیس کا افتتاح کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکا قریبی اتحادی قطر میں واشنگٹن کا مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا فوجی اڈہ بھی قائم ہے۔امریکی ففتھ فلیٹ کے کمانڈر جم ملوئے کا کہنا تھا کہ نئے بیس سے ہمیں قطری ساحل کے محافظوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا مزید بہتر موقع ملا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک جہاں سے دنیا میں تیل کا تیسرا حصہ گزرتا ہے، حالیہ عرصوں میں کشیدگی میں اضافہ سامنے آیا جہاں امریکا ایران پر تیل بردار جہازوں پر حملے کرنے کا الزام لگارہا ہے جبکہ تہران نے امریکی ڈرون مارگرایا ۔
قطر کے وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ چھ لاکھ اسکوائر میٹر سے زائد کی یہ جگہ سمندر اور سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘نیول بیس میں، منفرد بندرگاہ، تربیت اور طبی سہولیات، سول ڈیفنس کے دفاتر اور آپریٹنگ رومز شامل ہیں۔
اس بیس کے ذریعے ایران کے معاملے پر امریکا-قطر تعاون میں اضافے کے حوالے سے سوال کے جواب میں جم ملوئے کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ بھی یہی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |